خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن برینٹ آئل 1.48 ڈالر سستاہوکر 72.39 ڈالر فی بیرل تک گرگیا جبکہ امریکی خام تیل 2.32 فیصد سستا ہوگیا،امریکی خام تیل 1.60 ڈالر سستا ہوکر 68.78 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے، جن میں عالمی تیل کی قیمتوں میں تبدیلی، پاکستانی روپیہ کی قدر، اور حکومت کے محصولات جیسے عوامل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگرعالمی قیمتوں میں مزید کمی آتی ہے، تو اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2.5 سے 3 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آتی ہے اورروپیہ بھی مستحکم رہتا ہے، تو یہ قیمتوں میں مزید کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 5 سے 7 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ اگرعالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آئی تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہو سکتا ہے، تاہم یہ حکومت کی پالیسی اور دیگر اقتصادی عوامل پر منحصرہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16 نومبر کو کیاجائے گا۔