بینک اکاؤنٹ ہولڈرز افراد کون سے6 الفاظ گوگل پر سرچ نہ کریں

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز  افراد کون سے6 الفاظ گوگل پر سرچ نہ کریں

ہیکرز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں انٹرنیٹ صارفین کی نجی معلومات چوری کرنے کے لیے نئے طریقے اپنانا شروع کر چکی ہیں، اور حالیہ تحقیقات میں ایک ایسا خطرہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی SOPHOS نے ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو گوگل پر مخصوص چھ الفاظ ہرگز سرچ نہیں کرنے چاہییں، کیونکہ اس سے ان کی ذاتی معلومات چوری ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے صارفین کے لیے 11.11 آفر متعارف کرادی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ گوگل سرچ بار میں “Are Bengal Cats legal in Australia?” تلاش کرتے ہیں تو ہیکرز آپ کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ گوگل سرچ کے نتائج میں کئی جعلی ویب سائٹس اوپر آجاتی ہیں جو کہ صارفین کو دھوکہ دے کر ان کی حساس معلومات چرا لیتی ہیں۔

ان جعلی ویب سائٹس کے ذریعے ہیکرز صارفین کو لنکس کلک کرنے کے لیے آمادہ کرتے ہیں، اور جیسے ہی صارف ان لنکس پر کلک کرتے ہیں، ان کی ذاتی معلومات جیسے کہ بینکنگ تفصیلات اور دیگر حساس معلومات چوری کر لی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افرادکیلئے بڑی خوشخبری

سائبر سیکیورٹی کمپنی نے مزید خبردار کیا کہ اگر آپ ایسی جعلی ویب سائٹس پر جا کر اپنی معلومات درج کرتے ہیں، تو یہ آپ کے کمپیوٹر کو بھی لاک کر سکتی ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کو چوری کر سکتی ہیں۔ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ انٹرنیٹ پر بے ضرر نظر آنے والی چیزیں بھی آپ کو اس قسم کے خطرات میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *