سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے انکی فیملی کو سڑکوں پر آنا ہو گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انقلاب مینج نہیں ہورہا، سارے معاملے میں پاکستان پھنسا ہوا ہے، کوئی دورائے نہیں عمران خان سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ تحریک انصاف سے حکمت عملی بنانے میں غلطیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پی ٹی آئی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا، عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں، نوفروری کو پی ٹی آئی کو سڑکوں پر ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان کو عمران خان کی رہائی کیلئے باہرنکلتا ہوگا، بانی کی فیملی کے نکلنے سے لوگ ساتھ دیں گے۔ ہم نے مشکل حالات کا سامنا کیا، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ نے مشکل حالات نہیں دیکھے، عمران خان نے موجودہ لیڈرشپ کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے، اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس نہ بنانے کا نقصان تحریک انصاف کو ہوا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ڈونلڈ ٹرمپ نہیں پاکستانیوں نے حل کرنے ہیں، محمود اچکزئی ناراض ہیں، سٹریٹ پر پھر بڑھانے کیلئے اپوزیشن الائنس کو آگے بڑھانا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور فضل الرحمن کا افغان پالیسی سے متعلق موقف ایک ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا۔
انکا کہنا تھا کہ رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا علی امین گنڈا پور پر الزامات پارٹی کمزور کرنے کیلئے لگائے جارہے ہیں، صوابی جلسے کا اہتمام علی امین گنڈا پور نے ذاتی خرچے پر کیا ، جلسہ بہت متاثر کن تھا۔ جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا ہمارا کارکن نہیں تھا ، وہ کسی اور پارٹی کا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مخالفت ہر جگہ ہوتی ہے لیکن عمران خان کی رہائی کیلئےہم سب اکٹھے ہیں۔