پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری، ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور100 انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 94 ہزار کی سطح عبور کرلی اور تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن امریکی ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔