خیبرپختونخوا حکومت کا جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

تحریک انصاف نے صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا امریکی جھنڈا لہرانے والے شخص سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف ایسی حرکت کو سپورٹ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور اس شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی جیل سے رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی :مفتاح اسماعیل

واضح رہے کہ صوابی جلسے میں ایک پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کر دیا جس پر قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کو کہا تاہم وہ شخص جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور اسے لہراتا رہا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہیں جس کے بعد تحریک انصاف نے اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *