اٹلس ہونڈا نے اپنے صارفین کے لیے 11.11 آفر متعارف کرادی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے منتخب اسپئر پارٹس پر 11 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ یہ خصوصی آفر 11 نومبر سے 17 نومبر تک دستیاب ہوگی اور صرف AHL آن لائن یا اٹلس ہونڈا موبائل ایپ کے ذریعے خریداری کرنے والوں کے لیے ہوگی۔
اس آفر کا مقصد صارفین کو اپنے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے ضروری سپئیر پارٹس کم قیمت پر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے اسپئر پارٹس خریدنے میں فائدہ اٹھا سکیں۔
اٹلس ہونڈا کی جانب سے یہ آفر ایک محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔