پی آئی اے نجکاری عمل، سابق نگران وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد حقائق سامنے لے آئے

پی آئی اے نجکاری عمل، سابق نگران وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد حقائق سامنے لے آئے

سابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک ایسی بحرانی کیفت سے دوچار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بین الاقوامی ائیر لائن نے پی آئی اے کی بڈنگ میں دلچسپی نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقت سب کو تسلیم کرنا چاہیے کہ پی آئی اے میں بحرانی عوامل اس قدر شدید ہیں کہ دنیا کی کسی بھی ائیر لائن نے پی آئی اے کی نجکاری میں شمولیت کے حوالے سے دلچسپی نہیں لی، انکا کہنا تھا کہ جس واحد بڈر نے پی آئی اے کی نیلامی میں حصہ لیا انکا ائیر لائن چلانے کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے۔

فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پندرہ خستہ حال جہازوں کیساتھ کوئی بھی ہزاروں ملازمین کی زمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی آئی اے کی نیلامی سے قبل پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہیئے تھے اور ٹیکنیکل مہارت کے حامل ملازمین کو چھوڑ کر باقی ملازمین کیساتھ گولڈن ہینڈ شیک یا کسی بھی طرح سے مناسب فیصلہ کرنا چاہیئے تھا۔

پی آئی اے کی نجکاری عمل کو سبوتاژ کرنے کے حوالے سے فواد حسن فواد نے واضح کیا کہ جب ایک ہی بڈر نیلامی کے عمل میں رہ گیا تھا تو کابینہ نے نجکاری کے عمل کی منظوری دی جس سے نجکاری کے عمل کو نقصان پہنچا۔ فواد حسن فواد نے کہا کہ جب کوئی ادارہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہو تو کوئی بھی سرمایہ دار اسے حاصل کرنے کے لیئے اپنی شرائط کیساتھ ساتھ رکھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کو نجکاری کے عمل کو دوبارہ شروع کرنا چاہیے کیونکہ حکومت کا کام کاروبار کے لیئے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے نہ کے خود سے کاروبار کرنا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *