آج دن میں ایک موقع پر لاہور 586 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا، راولپنڈی دن کے ایک وقت 254 اسکور کے ساتھ ملک کا چوتھا آلودہ ترین شہر رہا۔
سموگ کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں ناک کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
فضائی آلودگی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، ملتان کی 6 پروازیں منسوخ جبکہ لاہور کی 2 پروازوں کو سیالکوٹ اور اسلام آباد اُتارا گیا ، ملک بھر میں 29 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
سموگ خطے پر کس طرح اثر انداز ہو رہی سیٹلائٹ تصاویر نے صورتحال واضح کردی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار نہ ہونے کے باعث آلودگی فضا میں معلق ہوکر رہ گئی ہے، اگلے کئی دنوں تک سموگ کی صورتحال یونہی برقرار رہے گی۔