گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا : علی امین گنڈاپور

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا : علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف پر تنقید کر رہا ہے میں اسے پی ٹی آئی کا سمجھتا ہی نہیں ہوں۔

گزشتہ روز صوابی میں جلسے کے موقع پر وزیراعلیٰ پختونخوا سے مقامی چینل کے صحافی نے سوال کیا کہ ’کارکن ناراض ہیں وزیراعلیٰ ڈی چوک پر ہمیں چھوڑ کر آگئے ان کی ناراضی کو کیسے ختم کریں گے؟‘  اس پر علی امین کا کہنا تھاکہ ’جن کی بات کر رہے ہو یہ اپنے گھر میں بیٹھے ہوتے تھے، یہ ڈی چوک میں ہوں گے بھی نہیں، میری پارٹی ہے مجھے پتا ہے کون کیا ہے؟‘

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک ایک بار پھر 300 ارب ڈالرز کے مالک دنیا کے واحد شخص بن گئے

صحافی کے دوبارہ سوال پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ’ان کی ناراضی بھاڑ میں جائے، خود نکلتے نہیں ہیں، بیٹھے گھر میں ہوتے ہیں، باہر بیٹھ کر باتیں کر رہے ہوتے ہیں، جو جانے والے ساتھ تھے وہ اب بھی ساتھ کھڑے ہیں‘۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ ’ایسے بندوں کی پرواہ نہیں کرتا اور نا یہ بندے تحریک انصاف کے ہیں، جو گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف پر تنقید کر رہا ہے میں تحریک انصاف کا سمجھتا ہی نہیں ہوں‘۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *