کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پلیٹ فارم پر ہونیوالے خودکش دھماکے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جانوں کے ضیاع پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
11 سے 13 نومبر تک صوبے میں تین روزہ سوگ رہے گا ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔