آرگنائزڈکرائم یونٹ اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہےجس کے باعث انتہائی خطرناک شوٹر و بھتہ خوری میں ملوث ملزم ابو بکر عرف عبداللہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ اور ساتھیوں کی گرفتاری اور برائےریکوری کے لیے علاقہ تھانہ باٹا پور لے جارہی تھی کہ 4 ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر ابوبکر عرف عبداللہ شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ہلاک ملزم اقدام قتل، اغواء ،بھتہ خوری اور ڈکیتی جیسی متعدد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا ہلاک ملزم بدنام زمانہ شوٹر اور بھتہ خور گینگ سرغنہ اویس چیمہ،عامر چیمہ اور باسط چیمہ کے لیے کام کرتا تھا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل اسی گینگ نے فائرنگ سے ساند کے علاقہ میں کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔