آئی سی سی چمپئنز ٹرافی معاملہ : پاکستان کا بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی معاملہ : پاکستان کا بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار پرسخت فیصلے لینے کا امکان ہے ۔

ذرائع  کے مطابق حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے ہمیشہ کھیل میں سیاست کو شامل کیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا، اگر چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر گئی تو پاکستان ٹورنامنٹ سے دستبردار بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل سرچ میں رئیل ٹائم وائس ٹو سرچ فیچر کا اضافہ

ذرائع  کا بتانا ہے کہ اگربھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہیں آئے گا توپاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، اسٹیڈیم بن رہے ہیں ، سکیورٹی اچھی ہے تو  بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئے، ساری ٹیمیں پہلے پاکستان آچکیں اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا۔

ذرائع  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *