مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اور باپ بیٹی دونوں یورپ کی سیر پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا شدیدنشانہ بناتےہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام سموگ کی وجہ سے سانس تک نہیں لے سکتے جب کہ باپ بیٹی دونوں جنیوا کے تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ راجکماری مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے۔ ا نکا کہنا تھا کہ جہاز کو صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری گئی ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ا ن کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین سموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیںجبکہ باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کرسکیں۔