عمران خان کی جیل سے رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی :مفتاح اسماعیل

عمران خان کی جیل سے رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی :مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی۔

کراچی میں ادب فیسٹیول کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکا نے نہیں نکالا، نہ انہیں جیل سے نکال سکتا ہے، خان صاحب جیل سے نکلے تو وہ کسی اور وجہ پر نکلیں گے۔

مفتاح اسماعیل  نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کا نظریہ دیا ہے جو ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے، صحت و تعلیم ہر محکمے میں حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی،  سیاستدان ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں، عوام کا کوئی نہیں سوچتا،  کوئی سیاستدان عوام کےلیے کوئی کام نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی، صحت کے مسائل پھر بھی حل نہیں ہوسکے، حکومت کو عوام کا بھی سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف سیریز : جیت ایسے ہی نہیں ملی ، بہت سی چیزوں کی قربانی دی گئی ، کامران اکمل

ان کا کہنا تھا کہ سٹیل ملز بند ہوچکی، پی آئی اے کا بھی یہ حال ہوا تو ملک برداشت نہیں کر پائے گا،  میرے خیال میں شہباز شریف، ڈار صاحب پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ کاکہنا تھا  کہ 70 سال بعد بھی کراچی میں پانی کی فراہمی غیرمنصفانہ طریقے سے ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جاچکی، اس سے کچھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *