قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرنے کا اعلان

قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرنے کا اعلان

سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 23 افراد میں شایان علی اور پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری کے نام بھی شامل ہیں۔ شایان علی وہ شخص ہے جو لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے لیے مشہور ہوا تھا جبکہ ملیکہ بخاری اپنی بہن کے کینسر کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت لے کر لندن میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق ان 23 افراد کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے بعد ان کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا جا چکا ہے۔ اگر یہ افراد پاکستان واپس آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں درج مقدمات میں گرفتار کر کے تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل افراد کی تفصیلات کے مطابق شایان علی اور ملیکہ بخاری کے علاوہ ان افراد میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ عبدالمجید، وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی، رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، ذہیر احمد، رحمان انور، محمد صادق خان اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق پی سی ایل میں 153 مزید افراد کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں سے 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔ یہ افراد اگر پاکستان واپس آتے ہیں تو انہیں گرفتار کر کے تفتیش کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ان ویڈیوز میں پی ٹی آئی کے حامیوں کو مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *