وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر بڑا الزام عائد کر دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر بڑا الزام عائد کر دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے گیم پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دو بار وفاق پر ’’حملہ‘‘کرنے پر علی امین گنڈا پور کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ کارروائیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ خودکش دھماکہ:علماء کرام کا شدید ردعمل، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جس کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دفاعی فورسز اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے ذمہ دار دہشتگردوں پر کوئی رحم نہیں کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *