میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1، 1سے برابر ہے، گرین شرٹس کے پاس 22 سال کے بعد آسٹریلیا کو اس کے وطن میں ون ڈے سیریز میں ہرانے کا سنہری موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے: بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دیدی
فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان اور ایڈم زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دینے کے بعد تیسرے میچ کےلیے پرتھ میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 2، 1 سے شکست سے دو چار کیا تھا۔