ڈھاکہ یونیورسٹی کے سراج الاسلام آڈیٹوریم میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے فلسفی اور شاعر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مذہب، فلسفہ اور سیاست کا شاعر علامہ اقبا ل کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے صدر ڈاکٹر محمود شاہ قریشی سابق ڈائریکٹر جنرل بنگلہ اکیڈمی تھے، مذاکرات کار میں ڈاکٹر حسن الزمان چودھری، سابق چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈھاکہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر فہمید الرحمان ماہر نفسیات، مضمون نگار اور دانشور اور ڈاکٹر سیدہ رضیہ سلطانہ پروفیسر شعبہ کیمسٹری، بی یو ای ٹی تھے۔
تقریب میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے معروف فلسفی اور شاعر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔معروف شاعر اور فلسفی علامہ اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا گیا۔
شاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا۔علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اہتمام کیا گیا۔
اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ ان کے بہت سے ذاتی سامان، جیسے ان کی کرسی، میز، بستر، اور حقہ وہاں محفوظ ہیں، جس سے زائرین کو ان کی زندگی کی ایک جھلک ملتی ہے۔