اسلام آباد مری سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد مری سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد مری سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی اور گرد و نواح میں شام اور رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، باجوڑ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *