چینی اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی ، آٹا مہنگا

چینی اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی ، آٹا مہنگا

لاہور، اوپن مارکیٹ میں چینی اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چینی کی قیمت میں 32 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 157 سے 125 روپے پر آگئی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ دالوں کی قیمتیں بھی 25سے75 روپے تک کم ہوئی ہیں، دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ دال چنا 40 روپے فی کلو کمی ہونے سے قیمت 360 روپے ہو گئی ہے، دال ماش کی قیمت میں 75 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت425 روپے ہو گئی ہے۔

کابلی چنے درجہ اول 45 روپے سستے ہوئے ہیں جس کے بعد فی کلو قیمت 355 روپے کلو ہو گئی ہے، چھوٹا چنا پچیس روپے سستا ہونے سے 295 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 20 کلو کا تھیلا 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے، آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *