ویزہ لگوانے والے افراد ہوشیار ، خبر دار

ویزہ لگوانے والے افراد ہوشیار ، خبر دار

ملتان: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو خانیوال اور مظفر گڑھ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں مقصود احمد، غلام عباس اور محمد مزمل کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کی خریداری میں غلطی سے بچیں! یہ ماڈلز خریدنے سے گریز کریں!

حکام نے بتایا کہ ملزم مقصود احمد نے شہری کو ملائیشیاء ملازمت کے غرض سے بھجوانے کے لیے 4 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔ اسی طرح غلام عباس اور محمد مزمل نے شہریوں کو یو اے ای بھجوانے کے لیے 7 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی۔ملزمان متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ملزمان رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ایف آئِی اے حکام نے سرتوڑ کوشش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *