اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور کامیابی ، اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی چار قراردادیں منظور کیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ کی قرارداد کو منظور کیا جبکہ پاکستان کی پیش کردہ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرارداد کو بھی منظور کرلیاگیا۔
اسی طرح پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔
اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کےخلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد کو بھی منظور کرلیا ۔