ہنڈا پاکستان کی مشہور موٹر سائیکل CD70 اور CD70 ڈریم کی نومبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئیں ۔
یہ ماڈل کئی دہائیوں سے صارفین کی پسندیدہ رہا ہے اور اب اپنے جدید ڈیزائن اور اپ گریڈڈ خصوصیات کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہے۔ نئے CD70 ڈریم میں 72 سی سی، 4 سٹروک، ایئر کولڈ انجن شامل ہے، جو تقریباً 6.4 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ایک لیٹر میں تقریباً 60 کلومیٹر کی شاندار فیول ایوریج فراہم کرتا ہے، جو اسے مارکیٹ کی بہترین فیول ایوریج والی موٹر سائیکلوں میں سے ایک بناتا ہے۔
ڈریم ماڈل کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو شہری ٹریفک میں آسانی سے چلنے کے لیے کافی ہے۔ اس کے ڈیزائن میں کلاسک CD70 کا سادہ اور روایتی انداز برقرار رکھا گیا ہے، مگر ڈریم ورژن میں اسپورٹی اور جدید سٹائل شامل کیا گیا ہے، جس میں زیادہ سلیم باڈی، چوڑا سیٹ، اور بولڈ گرافکس شامل ہیں۔
کمفرٹ کے لحاظ سے ڈریم ماڈل میں سپورٹی ہینڈل بار پوزیشننگ اور ایرگونومکس میں بہتریاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جدید کاؤل، پینٹ شدہ فرنٹ میٹل بمپر، بلیک شاکس اور کروم لائننگ بھی شامل کی گئی ہے۔ نئے ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہے۔ جبکہ CD70 ڈریم کی قیمت روایتی CD70 سے تقریباً 10,000 روپے زیادہ ہے۔ یہ ماڈل ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب ہے جو سٹائل اور فیول ایفی شینسی کی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کی قیمت1 لاکھ 68 ہزار 9 سو روپے بنتی ہے۔