سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں : عظمیٰ بخاری

سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نجی چینل کے دورے کے موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہناتھاکہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں، سموگ کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا سردیوں میں بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف کا اعلان

ان کاکہناتھا کہ حکومت کسی کا کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی،چنگ چی رکشوں اور باربی کیو والوں کاتعاون درکار ہے ، تاجر برادری مہربانی کرکےاندازکاروبار پر نظر ثانی کرے۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *