حکومت کا سردیوں میں بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف کا اعلان

حکومت کا سردیوں میں بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف کا اعلان

حکومت نے بجلی صارفین کےلیے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کا اعلان کردیا، جو دسمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک نافذ العمل ہوگا۔

بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ، پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا۔

یہ بھی پڑھیں : اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالرز بھیجنے کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کیلئے ہوگا۔

پاور ڈویژن   کے مطابق گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42s سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا،  کمرشل صارفین کو 13روپے 46پیسے 22روپے  71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا ، صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے   15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی ۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آج پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم بجلی کے ونٹر پیکیج سے متعلق آج بہت بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *