اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالرز بھیجنے کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں ڈالرز بھیجنے کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور 4 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ اوورسیز نے صرف 4 ماہ کے دوران انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف)، عالمی بینک سے زیادہ ڈالرز وطن بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر: رواں مالی سال کے ٹیکس گوشواروں کی تازہ تفصیلات جاری

مرکزی بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور 4 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، اکتوبر میں کسی ایک ماہ میں سب سےزیادہ 3.05 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے،رواں مالی سال کےپہلے 4ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 11.8ارب ڈالر وطن بھیج کرنیا ریکارڈ بنادیا۔

سب سےزیادہ ڈالرز سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں77 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، اکتوبر میں متحدہ عرب امارات( یو اے ای) سے پاکستانیوں نے 62 کروڑ ڈالر اور یوکے سے 43 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ماہانہ ورکرز ترسیلات 7 اور سالانہ بنیاد پر 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،4 ماہ کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *