سموگ کی شدت میں اضافہ، پنجاب کے کئی شہروں میں عوامی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

سموگ کی شدت میں اضافہ، پنجاب کے کئی شہروں میں عوامی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر عوامی مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

17 نومبر تک پنجاب بھر میں پارکس، تفریح گاہوں، عجائب گھروں اور دیگر عوامی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سموگ کی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے فیصلے کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈز، تاریخی مقامات، مقبروں اور جوائے لینڈ پر عوام کا داخلہ 10 دن کے لئے بند ہوگا۔ یہ فیصلہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈیژن میں لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان

پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کے 7 سب سے زیادہ آلودہ شہر میں سے ملتان 2135 سکور کے ساتھ فضائی آلودگی میں سب سے آگے ہےجبکہ لاہور 676 سکور کے ساتھ دوسرے، پشاور 290 سکور کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد 245 سکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی شدت میں اضافے کی وجہ سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *