سونے کی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں مسلسل تین روز کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔

جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 2683 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چائے کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، پتی کی قیمت میں بڑی کمی

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 277 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ ترسیلات زر میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، جس کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *