وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 10 نومبر کو دو روزہ دورے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب 2روز پر محیط ہوگا، شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 9 مئی جلائو گھیرائو کے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گےاور وہ پیر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں مارکیٹس رات 8 بجے تک بند کرنے کا حکم
اس اجلاس میں فلسطین اورلبنان سمیت خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس میں اسلامی ممالک کے رہنماء مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تجاویز دیں گے۔