اسلام آباد: آئی ایم ایف کا پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے کھٹن اور مشکل فیصلوں کا اعتراف سامنے ایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کیلئے پاکستان کو سیاسی طور انتہائی مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ ائی ایم ایف کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے فیصلے سماجی طور پر تکلیف دہ تھے۔ مشکل معاشی حالات میں پاکستان نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے شرائط کے تحت کئی شعبوں میں مختلف ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا، اسی طرح آئی ایم ایف شرط پر پاکستان نے گزشتہ سال بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔ ذرائع نے بھی انکشاف کیا ہے کہ خصوصی اقتصادی کے لیے مراعات ختم کرنے کی شرط پر بھی عملدرآمد شروع کردیا ہے، اسی طرح آئی ایم ایف کی توانائی شعبے میں اصلاحات کی شرط پر بھی عملی مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف شرط پر پہلی بار زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کیلئے بھی شرائط پر عملدرآمد کا پابند ہے۔