فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے ٹیکس گوشواروں کی تازہ تفصیلات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 6 نومبر تک 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ، گزشتہ سال اسی مدت 29 لاکھ 59 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔
گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ بنتا ہے، ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2024 کیلئے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نے نل ریٹرن فائل کی، گزشتہ سال 6 نومبر تک 10 لاکھ 36 ہزار 998 نل ریٹرن فائل کی گئی تھیں۔
پچھلےسال مجموعی طور پر 36 لاکھ 92 ہزار سے زائد نل ریٹرن فائل ہوئی تھیں ۔ گوشواروں کے ساتھ 6 نومبر تک ٹیکس ادائیگی 132 ارب سے زائد ہوئی، گزشتہ سال کے اسی عرصے ٹیکس ادائیگی 77 ارب 13 کروڑ روپے تھی۔
یکم جولائی سے 6 نومبر تک 6 لاکھ 60 ہزار نئے ریٹرن فائلرز کا اندراج ہوا، ایف بی آر نے گزشتہ سال یکم جولائی سے 6 نومبر تک 13 لاکھ 46 ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے تھے۔