اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کاہیڈ بناکر اسے متنازعہ قراردیا

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کاہیڈ بناکر اسے متنازعہ قراردیا

راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کاہیڈ بناکر اسے متنازعہ قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں اور ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبرز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بھی رپورٹ ائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سویلئنز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر عمر ایوب کی میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس اف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں یہ پہلا تضاد ہے۔ اسی طرح 5 اکتوبر کو جو مقدمات درج ہوئے ان میں 14 فارن ایکٹ کا مقدمہ بھی درج ہوا ہے، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر آپ لوگ 14 فارن ایکٹ لگا رہے ہیں۔

ملکی میعشت پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل سے خبریں آرہی ہیں کہ ائی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی ائی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہو گئی تھی جو اج بھی زمین بوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے مقدمات سیاسی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *