شدید دھند؛ موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا

شدید دھند؛ موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا

شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک، موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔

 مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک، چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفبای کی پیشنگوئی

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں اور روڈ یوزرز سے درخواست کی کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں تاکہ سفر کے دوران بہتر نظر آسکے۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کا اثر برقرار ہے اور شہر عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی سرفہرست ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں اسموگ کی وجہ سے دید کی محدودیت اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو سانس کی تکالیف اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *