معافی مانگنے کے نتیجے میں ہی عمران خان کی مشکلا ت میں کمی آئے گی، فخر درانی

معافی مانگنے کے نتیجے میں ہی عمران خان کی مشکلا ت میں کمی آئے گی، فخر درانی

فخر درانی نے کہا ہے کہ معافی مانگنے کے نتیجے میں ہی عمران خان کی مشکلا ت میں کمی آئے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں فخر درانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو عمرا ن خان کی جیت سے جوڑ رہی ہے لیکن یہ دور کی بات ہے کیونکہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں کئی ایسے واقعات ہیں جہاں پاکستان نے ملکی مجبوریوں کی وجہ سے امریکی دباؤ کا مقابلہ کیا۔ 8 مئی 2024 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طور پر 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، لہٰذا معافی کے نتیجے میں ہی عمران خان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

اگر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالتے ہیں تو پاکستان انہیں بتائے گا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، اس لیے یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *