چینی کے بعد دالوں کی قیمت میں بھی نمایاں کمی

چینی کے بعد دالوں کی قیمت میں بھی نمایاں کمی

کراچی، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی تھوک مارکیٹ میں بھی دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100ڈالر فی ٹن سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن دال کی قیمت 860ڈالر سے گھٹ کر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے آگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی جانب سے خریداری سرگرمیاں بند ہونے سے عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ خطے میں پاکستان واحد ملک ہے جو اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دالوں کی خریداری کر رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گھٹنے سے دالوں کے مقامی امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر سے اب تک کالا چنے کی فی کلوگرام قیمت میں 50 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رؤف ابراھیم کے مطابق 400 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے والے دال چنا کی قیمت فی الوقت 360 روپے ہوگئی ہے جو اگلے مہینے تک 300 روپے میں دستیاب ہوگی،اسی طرح دال ماش کی فی کلوگرام قیمت 500 روپے سے کم ہوکر 425 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر میں دستیاب ہے۔

کابلی چنا درجہ اول 400 روپے سے کم ہوکر 355 روپے فی کلو ہوگیا ہے اور کابلی چنا چھوٹا دانہ 320 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *