ملک بھر میں کتنے افراد نےسولر پینل اور نیٹ میٹر لگوائے، تفصیلات سامنے آگئیں

ملک بھر میں کتنے افراد نےسولر پینل اور نیٹ میٹر لگوائے، تفصیلات سامنے آگئیں

مہنگی بجلی اور بڑھتی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر میں شہریوں کا سولر پینلز خریدنے کے رحجان میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل بڑھتی تعداد کی وجہ سے سولر توانائی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی یونٹس کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ نیپرا کی حالیہ رپورٹ میں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں سولر پینلز اور نیٹ میٹرنگ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

2023 میں لاہور میں سب سے زیادہ سولر پینلز اور نیٹ میٹرز لگائے گئے، جہاں 19,000 سے زائد نیٹ میٹر نصب کیے گئے۔ اسلام آباد دوسرے نمبر پر رہا جہاں 14,958 نیٹ میٹرز لگائے گئے۔ کراچی تیسرے نمبر پر تھا، جہاں 4,515 نیٹ میٹرز نصب کیے گئے۔

کراچی میں نیٹ میٹرنگ کا اضافہ:

کراچی میں نیٹ میٹرنگ میں مالی سال 2023 کے دوران کمی رہی، تاہم 2024 میں اس میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب کراچی میں 6,300 نیٹ میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں، اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ملک بھر میں سولر پینلز کی تنصیب:

رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستان بھر میں 48,689 نیٹ میٹرز نصب کیے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد گھریلو صارفین کی تھی۔ کمرشل نیٹ میٹرز کی تعداد 4,229 اور صنعتی نیٹ میٹرز کی تعداد 2,303 رہی۔

کراچی میں نیٹ میٹرنگ کی مشکلات:

کراچی کے متعدد علاقوں جیسے ڈی ایچ اے، گلشن اقبال، کلفٹن اور نارتھ کراچی میں نیٹ میٹرنگ کی تنصیب کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ کے الیکٹرک کی پاور مینجمنٹ ٹرانسفارمر (پی ایم ٹی) کی 80 فیصد کیپسیٹی مکمل ہو چکی ہے، اور نیپرا کے قوانین کے مطابق پی ایم ٹی پر صرف 80 فیصد لوڈ تک نیٹ میٹرز نصب کیے جا سکتے ہیں۔ اس وجہ سے ان علاقوں میں نیٹ میٹرنگ کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *