ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔
شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موبائل وینز کا آغاز کر دیا ہے، جو مختلف علاقوں میں پہنچ کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اقبال دارا نے پاکستان چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ وینز شہریوں کے لئے لائسنس کی درخواست، تجدید اور نان کمرشل لائسنس کے حصول کے لئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوں گی۔ اس کے علاوہ، یہ تمام سہولتیں آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اب شہری اپنی درخواست آن لائن بھی دے سکتے ہیں، اور اگر کوئی شخص انٹرنیٹ سے ناواقف ہے تو وہ موبائل وینز سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ یہ وینز مختلف علاقوں میں جائیں گی، جس سے شہریوں کو اپنے گھر کے قریب ہی لائسنس کی خدمات حاصل ہوں گی۔
پاکستان میں سولر پینلز کی تنصیب اور نیٹ میٹرنگ کے رجحانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، خاص طور پر مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے حل کے طور پر۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے موبائل وین کی سہولت شہریوں کے لئے ایک اور قدم ہے جو عوامی سہولت کے عمل کو مزید آسان اور تیز تر بناتا ہے۔