پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 2 دسمبرتک راہداری ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب  کی 2 دسمبرتک راہداری ضمانت منظور

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام اباد اور پنجاب میں عمرایوب کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ عمرایوب عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

سماعت کے بعد عدالت نے عمر ایوب کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیکر انہیں متعلقہ عدالتوں میں
پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *