وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ائیرفورس کے خصوصی طیارے میں جنیوا روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ائیرفورس کے خصوصی طیارے میں جنیوا روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے ائیرفورس کے خصوصی طیارے PFF3 کے ذریعے جنیوا روانہ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز جنیوا میں چار دن کا قیام کریں گی، جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوں گی۔وہ اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی خریداری پر مزید کام کرنے کا ارادہ ہے،نواز شریف

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھی جینوا جانے کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے۔ روانگی کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔ نوازشریف جنیوا جانے کیلئے لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوئے۔

انہوں نے مریم نواز کی صحت سے متعلق بھی بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ نواز شریف جنیوا میں مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز پیر کو تقریبا 12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس ہسپتال میں زیرعلاج رہیں۔ انہیں گلے کی شدید انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 2 روز تک وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *