عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل 20 جنوری سے پہلے شروع ہو سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل 20 جنوری سے پہلے شروع ہو سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

وفاقی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل 20 جنوری سے پہلے شروع ہو سکتا ہے اور ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور دیگر مقدمات آئندہ دو سے تین ماہ میں فائنل ہو جائیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ ہو جائے گا اور ان کا ٹرائل ایک فوجی عدالت میں جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور دیگر مقدمات کا فیصلہ اگلے چند ماہ میں مکمل ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا : علی امین گنڈاپور

اس کے علاوہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے امریکی دباؤ ایک “مفروضہ” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے کبھی بھی پاکستان میں اس نوعیت کا دبائو نہیں ڈالا جیسے کچھ حلقے سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو امریکہ لے جانا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے دینا چاہیے تاکہ دونوں بھائی اکٹھے ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو ان کا بیانیہ اور جیل سیاست کا تصور تباہ ہو جائے گا کیونکہ ان کی سیاست کا بڑا حصہ ان کی ملک کی جیلوں میں ہونے والی جدوجہد پر مرکوز ہے۔ اگر عمران خان باہر گئے تو ان کی واپسی میں 10 سے 12 سال لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر نومنتخب امریکی صدر عمران خان کے حوالے سے کوئی رسمی بیان دیتے ہیں یا کوئی اقدامات اٹھاتے ہیں تو اس کا اثر پاکستان کی سیاست پر پڑے گا اور عمران خان کا ہم غلام نہیں ہیں والا بیانیہ خود بخود بے اثر ہو جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *