بانی پی ٹی آئی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کچھ کیوں کریں گے؟ سابق سفیر کے اہم انکشافات سامنے آگئے

بانی پی ٹی آئی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کچھ کیوں کریں گے؟ سابق سفیر کے اہم انکشافات سامنے آگئے

سابق سفیر حسین حقانی نےکہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کے لیے کیوں کچھ کریں گے، اس منطق کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کے لیے کیوں کچھ کریں گے اس منطق کی کوئی سمجھ نہیں آئی۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کچھ اور کچھ دو کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔

سابق سفیر نے کہا کہ امریکہ میں لوگ ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابسطہ کیئے ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹیٹس کو کی علامت کے خلاف سمجھ کر امریکی عوام نے انہیں ووٹ دیا ہے،کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں اسٹیٹس کو کی علامت کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ حالات کو بدلنا چاہتےہیں اور انہیں سفید فام امریکی عوام نے زیادہ سپورٹ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ سپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حسین حقانی نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تو شاہد پی ٹی آئی کا پورا نام بھی نہ پتہ ہو اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے سوشہ، دراصل سوشل میڈیا کے سوشوں میں سے ایک سوشہ ہے۔

سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کوئی بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت روس کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ وہ جنگ کے خوایشمند نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *