اکوڑہ خٹک میں بیٹی کی موت کی اطلاع پر ماں بھی انتقال کرگئی۔
خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ماں بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی، اطلاع ملتے ہی انتقال کرگئی۔
پولیس کے مطابق سکول جاتے ہوئے 8سالہ بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی تھی جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی موت کی اطلاع پر والدہ بھی صدمے سے انتقال کر گئی،ماں بیٹی کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلے گی۔