آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودیہ پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ آرمی چیف نے پاکستان کیلئے حمایت اور مثبت کردار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

آ رمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف کی رائل سعودی آمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف ائیر چیف معاون وزیر دفاع اور سعودی لینڈ فورسز کے چیف سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *