سلیم خان سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سلیم خان سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات کر دیا گیاہے۔

نئے رجسٹرار سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سلیم خان کی تقرری 3 سال کیلئے 7 نومبر سے کی گئی ہے۔

ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی۔نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا، جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *