نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 28 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں کی گئی ہے ۔

سی پی پی اے نے 71 پیسے فی  یونٹ کمی کی درخواست کی تھی ، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں :قومی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بارعالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

نیپرا نوٹیفیکشن  کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *