تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 8ارب 71کروڑ روپے کی وصولیوں کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

بجلی صارفین پر 8ارب71کروڑ روپے کے مزید بوجھ ڈالے جانے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے وصولیوں کیلئے نیپرا میں درخواست کردی۔

درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔پہلی سہ ماہی کیلئے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8ارب 6کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 1ارب 25کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1ارب 65کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

ہمیں کسی ملک سے کوئی امید نہیں ہے، بیرسٹر گوہر کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

نیپرادستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2ارب روپے کی بچت ہوئی۔اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 20نومبر کو سماعت کرے گی، سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *