جاری جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو محفوظ، خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

جاری جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو محفوظ، خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وکٹر ی سپیچ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب اپنی سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا ، جو بھی امریکا آنا چاہتا ہے وہ قانونی طریقے کے مطابق آئے گا۔

فلوریڈا میں کنونشن سینٹر میں اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی سیاسی جیت ہے اور ہم ایک تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک بار پھر مجھے منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ، ہم نے ایک بہت بڑی سیاسی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریکوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وہ اس کے لیے کام کریں گے۔ ہم امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور ملک کو دوبارہ عظمت کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ دنیا میں جو جنگیں جاری ہیں، ان کو بھی ختم کروں گا۔ امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بناؤں گا۔

ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کو جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی اور انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس کامیابی کو حاصل کرنا خاص طور پر مشکل حالات میں ممکن ہوا۔ یہ ناقابل یقین تھا۔ میری فیملی اور خاص طور پر میری اہلیہ نے اس مشکل وقت میں میری بھرپور حمایت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب صدر مائیک پنس کو بھی جیت کی مبارکباد دی اور ان کی محنت کو سراہا۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ 276 الیکٹورل ووٹ لے کر حریف امیدوار کاملا ہیرس پر بھاری برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *