اسلام آباد: بجلی صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کے مزید بوجھ ڈالے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کیلئے نیپرا میں درخواست دائرکردی۔
ڈسکوز کی آپریشنز اور دیکھ بال کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے وصولیوں کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں سسٹم چارجز،مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی وضاحت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ پہلی سہہ ماہی کیلئے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ وصولیوں کی درخواست کی گئی ہے۔