امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کرلی

امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کرلی

امریکی ویب سائٹ دی گارڈین کے مطابق امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کرلی، جہاں انہیں 51 نشستیں حاصل ہو گئی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہیں۔

100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں اس لیے ری پبلکنز کو سینیٹ میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں کئی ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب، ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس پر برتری برقرار

ابتدائی نتائج کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 الیکٹرل ووٹس میں سے 247 ووٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 216 ووٹس حاصل کیے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے کسی امیدوار کو کم از کم 270 الیکٹرل ووٹس درکار ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں پولنگ کا آغاز رات کو نیو ہیمپشائر سے ہوا، جہاں ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں پہلا ووٹ ڈالا گیا۔

اس دوران وائٹ ہاؤس کے سامنے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے جشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور کامیابی کی امیدوں کا تاثر دیا۔

الیکشن کے حتمی نتائج کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں اوراس وقت دنیا بھر کی نظریں امریکی صدارتی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *