جسٹس منیب اختر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

جسٹس منیب اختر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل شاہجہاں خان نے جسٹس منیب اختر کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں ان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی۔

دائر درخواست کے متن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر اپنے کنڈکٹ کے ذریعے عدلیہ، بالخصوص سپریم کورٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس منیب اختر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ادارے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان آئینی بنچ کے سربراہ مقرر

یہ شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی ہے، جو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے احتساب کا ادارہ ہے۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل ججز کے خلاف آنے والے ریفرنسز اور شکایات کا جائزہ لیتی ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کیا ہے، جس کی صدارت خود چیف جسٹس کریں گے۔

اجلاس میں مختلف ججز کے خلاف دائر شکایات پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *